ایران کی نئی مجلس (پارلیمنٹ) کے لئے اس بار 14 خواتین منتخب کی گئی ہیں۔
ایران کی نئی پارلیمنٹ کے انتخابات کے ووٹوں کے حساب سے واضح ہے کہ ووٹروں نے خواتین کے بھی پارلیمنٹ میں پہنچنے کی حمایت کی ہے اور ان کے حق میں ووٹ دے کر 14 کو کامیاب بنایا ہے۔
سال 2014 کے بین
الاقوامی والی بال ٹورنامنٹ کے ناظرین کی گیلری میں خواتین کے جانے پر روک لگانے اور انہیں گھر میں رہ کر بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے مشورہ دینے والی رہنما فاطمہ عالیہ اس بار الیکشن ہار گئی ہیں اور ووٹروں نے انہیں گھر میں رہ کر بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا راستہ دکھا دیا ہے۔